#اردو_شاعری
کبھی جذبوں کبھی خوابوں کی تجارت کرکے
دل نے دکھ درد کمائے ہیں محبت کرکے

تم جب آؤ گے تو محفوظ ملیں گے تم کو
ہم نے دفنائے ہیں کچھ خواب امانت کرکے

اک ذرا سی بھول ہوئی اور اسے کھو بیٹھے
ہم نے پایا تھا جسے برسوں عبادت کرکے
#فروغ_اردو_زبان #اردو_شاعری
October 31, 2025 at 11:06 AM Everybody can reply
#اردو_شاعری
طلوع صبح تیـــرے رخ کی بات ہونے لگی
تمہـاری زلف جو بکھری تو رات ہونے لگی

تمہــــــاری مست نظر کا خمـــــار کیا کہنا
نشے میں غـــرق سبھی کائنات ہونے لگی

‎#قومی_زبان
‎#اردو_زبان
August 12, 2025 at 9:11 AM Everybody can reply
1 reposts 1 likes
یاد ہے رستم و سہراب ہوا کرتے تھے ❤️
#اردو_بولیے #اردو_زبان #اردو_شاعری
April 11, 2025 at 6:51 AM Everybody can reply
ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ
کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ

تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو.
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ

تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ 🖤

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
March 29, 2025 at 1:19 PM Everybody can reply
1 likes
لہجے کو زرا دیکھ جواں ہے کہ نہیں
بالوں کی سفیدی کو بُڑھاپا نہیں کہتے۔

انتخاب

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
March 29, 2025 at 1:15 PM Everybody can reply
کوئی صورت نکال لیتے ہیں
آؤ سکہ اچھال لیتے ہیں۔۔۔

ڈال لیتے ہیں ناؤ میں ساحل
ناؤ دریا میں ڈال لیتے ہیں۔۔۔

دل پھسلتا ہے ایک لمحے میں
ہم سنبھلنے میں سال لیتے ہیں۔۔۔

دوست ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
سانپ ملتے ہیں، پال لیتے ہیں۔۔۔

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
March 29, 2025 at 1:06 PM Everybody can reply
1 likes
*اڑ نہ جائے کہیں یادوں کی نمی دھوپ کے ساتھ*
*آپ شبنم کی طرح ذہن پر اترا نہ کریں*

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
March 27, 2025 at 6:37 PM Everybody can reply