★𝐒𝐚𝐞𝐞𝐝 𝐀𝐚𝐫𝐟𝐢★
banner
saeedaarfi.bsky.social
★𝐒𝐚𝐞𝐞𝐝 𝐀𝐚𝐫𝐟𝐢★
@saeedaarfi.bsky.social
2.1K followers 1.5K following 710 posts
A Typical Indian Muslim
Posts Media Videos Starter Packs
Pinned
Follow me I will follow you back

مجھے فالو کریں میں آپ کو فالو بیک کرونگا

मुझे फॉलो करें मैं आपको फॉलो बैक करूंगा
یہ مہر و ما، ارض وسما‌ مجھ میں کھوگئے
اِک کائنات بن کے ابھرنے لگا ہوں میں

اتنوں کا پیار مجھ سے سنبھالا نہ جائےگا
لوگو! تمہارے پیار سے ڈرنے لگا ہوں میں

دِلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیں
گلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں
#جاں_نثار_اختر
اے دردِ عشق! تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں
مجھکو سنبھال! حد سے گزرنے لگا ہوں میں

پہلے حقیقتوں سے ہی مطلب تھا اور اب
ایک آدھ بات فرض بھی کرنے لگا ہوں میں

ہر آن ٹوٹتے عقیدوں کے یہ سلسلے
لگتا ہے جیسے آج بکھرنے لگا ہوں میں

اے چشمِ یار! میرا سُدھرنا محال تھا
تیرا کمال ہے کہ سُدھرنے لگا ہوں میں
ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیں
دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارہ کرکے
#اعتبار_ساجد
باتو باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کرکے
خود بھی رویا وہ بہت ہم سے کنارہ کرکے

سوچتا رہتا ہوں، تنہائی میں انجامِ خلوص
پھر اسی 'جرمِ محبت' کو دوبارہ کرکے

جگمگا دی ہیں تیرے شہر کی گلیاں میں نے
اپنے ہر اشک کو پلکوں ستارہ کرکے

دیکھ لیتے ہیں چلو حوصلہ اپنے دل کا
اور کچھ روز تیرے ساتھ گزارا کرکے
محبت ہمیشہ اپنی گہرائیوں سے بے خبر اور نا آشنا رہتی ہے جب تک کہ جدائی کے لمحے اسے بیدار نہیں کرتے۔
بوڑھے نہیں ہوئے ہیں ذرا عمر ڈھلی ہے
ویسے ہی اپنا دل ابھی نازک سی کلی ہے

ہاں بال کچھ سفید ہیں کچھ درد ہے جسم
تو کیا ہوا اس مرض کی تو ہوا سی چلی ہے

سوتے تو پہلے بھی ہی کم تھے کچھ نیا نہیں
جو کھانستے ہیں وہ تو وٹامن کی کمی ہے
ہر عورت اپنی بیٹی کو اپنے داماد کے ساتھ ہنستا مسکراتا دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سماتی۔
اور اگر یہی منظر بیٹے اور بہو کا ہو تو موڈ خراب کر لیتی ہیں
خدارا! ایسا مت کیجیے کسی کی بیٹی کے لئے بھی ویسا سوچیں جیسا اپنی بیٹی کے لئے سوچتی ہیں۔
Reposted by ★𝐒𝐚𝐞𝐞𝐝 𝐀𝐚𝐫𝐟𝐢★
This is me if you even care