Hammad Ahmad
banner
ihmd3.bsky.social
Hammad Ahmad
@ihmd3.bsky.social
52 followers 7 following 16 posts
Embracing the balance of a Centrist, steering clear of extremes. Scribbler of thoughts, not a photographer. Not a poet, but a Ghalibist at heart. I believe poetry holds the key to every dilemma. twitter: @i_hmd3
Posts Media Videos Starter Packs
Pinned
سوشل میڈیا کی دنیا میں، ہم اپنی کہانیاں لائکس اور شیئرز کے دھاگوں سے بُنتے ہیں۔ ہر پوسٹ ایک سرگوشی ہے جو وسیع خلا میں گونجتی ہے۔ اسکرولنگ فیڈز کے درمیان ہمیں خوشی و غم کا احساس ملتا ہے۔ یہ جذبات کا رقص ہے، جہاں ہر کلک ہماری موجودگی کی symphony میں اضافہ کرتا ہے۔ یہاں ہم ہی تخلیق کار ہم ہی سامع ہیں۔
سیاسی حالات و واقعات، سیاسی نظام اور معاشرتی مسائل و خرابیوں کے سیاسی حل کو جان لینے کا فہم سیاسی شعور کہلاتا ہے۔
‏پی ٹی آئی نے جو نوجوانوں کو دیا وہ سیاسی شعور نہیں بلکہ خود ایک سیاسی و معاشرتی خرابی ہے، جس کی پوری عمارت جھوٹ، بدتہذیبی اور گالیوں کی بنیاد پر کھڑی ہے۔
بلکہ اکثر یہ خرابیاں نسلوں تک منتقل ہوتی ہیں اور ایک ایسا جاہلی معاشرہ وجود میں آتا ہےجو علم و تحقیق یا دلیل و مکالمےپر نہیں اندھی تقلید پر یقین رکھتاہے۔ اور اپنےنظریات کےتسلط کےلئےکسی راہِ تشدد سےنہیں رُکتا۔

۲/۲
اگر Cult mindset کو بدلا نہیں جا سکتا تو کم از کم معاشرے میں موجود ذمہ دار افراد یا تنظیموں اور جماعتوں کی بہرحال یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے پر اِس خطرناک اثرات سے انسانوں کو آگاہ کریں، تاکہ یہ مرض نئی نسلوں کو منتقل نہ ہو۔
کلٹ مائنڈسیٹ جس کلچر کو پروان چڑھاتا ہے وہ خرابیاں صرف سیاسی نہیں رہتیں

۱/۲
یہ بنگلہ دیش کے مناظر ہیں۔ اُس جماعت (جماعت اسلامی) کے سربراہ کا استقبال ہو رہا ہے جس کی پوری قیادت کو ڈکٹیٹر حسینہ نے شہید کیا، کارکنان ماورائے قانون مارے گئے۔
‏پاکستان کے سیکولر طبقے اور PPP,PMLn,MQM نے ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایا۔ لیکن جبر جمہور کا راستہ نہیں روک سکتی۔
آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے حافظ نعیم نے دھرنا ڈی چوک سے مری روڈ منتقل کیا تو PTI نے مذاق اڑایا۔ آج PTI کو لاشیں اٹھا کر احتجاج ختم کرتے سمجھ آگئی ہوگی کہ حکمت انتشار میں نہیں۔ حکمت یہ ہے کہ آپ ریاست کو تشدد کرنے اور خود لاشیں اٹھانے کا موقع نہ دیں۔
ہر وقت کسی دوسرے ملک کی انوالومنٹ کی سازشی تھیوریاں پیش کرتے رہنا ہے، تاکہ کارکن قائد کو مہدی سمجھتا رہے جس کے خلاف سازش میں شامل سارا جہاں ہے اور یہ اکیلا نفاذِ شریعت کے لئے ہر صعوبت برداشت کر رہا ہے۔

‏اِن کارکنان کو اوریا و صدیق جان و عمران ریاض وغیرہ نے احمق بنائے رکھا ہے۔
مجھے تو نئی جڑیں پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
روٹیاں توڑتے وقت اِن پر وہی حالت طاری ہوجاتی ہے جس کا اظہار قائد محترم نے کچھ یوں کیا تھا:

غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
اردو ٹویٹر پر پہلی بدعت “جمعہ مبارک” تھی۔ اس بات کا پورا امکان موجود ہے کہ آنے والے دنوں میں اس بدعت کی حمایت و مخالفت میں اچھے خاصے صفحے سیاہ ہوں گے۔
اس قسم کی تحقیقات میں آج بھی ہمارا کوئی ثانی نہیں۔
Third day on Bluesky, and It reminds me of how Twitter felt back in 2011-12.
ٹویٹر کے بعد اب بلیوسکائے کو بھی بند کروانے کی کوششیں نون لیگ کے جرنیلوں اور آمروں کی بی ٹیم اور تاریخ کے غلط سمت پر کھڑے ہونے کا ثبوت ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومتی جماعت کے لوگ بھی ان زیادتیوں سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن قیادت کی احمقانہ تقلید میں اپنی زبانیں بند رکھی ہوئی ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن کا VPN سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل اور موقف بہترین ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی ادارے کی کٹھ پتلی کا کردار نہیں ادا کرنا چاہئیے، ورنہ عوام اور پارٹیاں اہم مسائل پر بھی ان کے فتوؤں کو سنجیدہ نہیں لیں گے, ادارے کو مذاق نہ بنائیں۔
Dr. Ata-ur-Rehman, a prominent religious scholar and leader of Pakistan's Jamaat-e-Islami, opposes the recent religious edict issued by the Council of Islamic Ideology's chairman, which declared use of VPN as haram (forbidden in Islam)
سوشل میڈیا کی دنیا میں، ہم اپنی کہانیاں لائکس اور شیئرز کے دھاگوں سے بُنتے ہیں۔ ہر پوسٹ ایک سرگوشی ہے جو وسیع خلا میں گونجتی ہے۔ اسکرولنگ فیڈز کے درمیان ہمیں خوشی و غم کا احساس ملتا ہے۔ یہ جذبات کا رقص ہے، جہاں ہر کلک ہماری موجودگی کی symphony میں اضافہ کرتا ہے۔ یہاں ہم ہی تخلیق کار ہم ہی سامع ہیں۔
ایک پلیٹ فارم ایسا ہونا چاہئیے جہاں شائستگی کے ساتھ بات چیت ہو، اختلاف ہو، شعر و ادب ہو۔ بلیوسکائے ایک متبادل پلیٹ فارم ہے، خدا کرے ٹویٹر کے زہریلیوں سے محفوظ رہے۔
اور تو ہم نے کیا کیا لیکن
یہ کیا ہے کہ دن گزارے ہیں
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کرو
سوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں

السلام علیکم