ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دن رات میں بارہ رکعتوں پر مداومت کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد، دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/حدیث: 1795]
*رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا* : ’’ جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو تین کاموں ، صدقہ جاریہ ، وہ علم جس سے استفادہ کیا جائے اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے ، کے سوا اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے ۔‘‘
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، *رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا :* *’’ جب کوئی بندہ کبیرہ گناہوں سے بچتے ہوئے اخلاص کے ساتھ «((لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ))» کہتا ہے تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں حتیٰ کہ وہ عرش تک پہنچ جاتا ہے ۔"*💫
🍃 *"نماز… دل کا سکون"* *کبھی دل گھبرائے* *زندگی بے ترتیب لگے* *تو بس وضو کرو، نماز پڑھو۔* *نماز دل کو سکون دیتی ہے،* *اور اللہ سے جڑنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہے۔*
🔹❞ *آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر انسان کے لیے مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری تلاش کرتا ہے ، انسان کے پیٹ کو صرف (قبر کی) مٹی ہی بھرے گی ، اور اللّٰه توبہ کرنے والے شخص کی توبہ قبول فرماتا ہے"*❝🔹
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، *رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا*: ’’ اللّٰه تعالیٰ فرماتا ہے : میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں ، جب وہ میرا ذکر کرتا ہے اور میرے (ذکر کے) ساتھ اس کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں ۔