امتنان
banner
imtnan.bsky.social
امتنان
@imtnan.bsky.social
210 followers 37 following 110 posts
#امتنانیات imtnaniyat.wordpress.com
Posts Media Videos Starter Packs
اس سے زیادہ تنہا بھی کچھ نہیں ہوتا۔
انسانی زندگی کے بیشتر اوامر اپنی اصل میں موضوعاتی ہی ہوا کرتے ہیں۔۔۔
‏سردیوں کی چاندنی، غریب کی جوانی اور مفلس کی پریشانی، کون دیکھ پایا ہے۔۔۔
عکس، پسِ آئینہ وجود پر حاوی ہونے لگے تو یہ عکاس کی کاملیت نہیں؛ شکستگی پر دلیل ہے۔
ہر اک سفر کے ساتھ ایسی واضح اور بھرپور یاد وابستہ ہے کہ پوری کتاب مرتب کی جا سکتی ہے۔۔۔
Mais qlq fois c'est la seul solution possible... Pour sa vivre!!
تاش کی بازی میں ہر ہارنے والے کو پانی پینا ہو اور رش اتنا ہو کہ بیت الخلاء تک جانا ممکن نہ ہو۔
Realite ou la realite parallele...?
C'est Pas vraiment la chose a dire assi directement...
اوہی جو پشلی واری دسیا سی۔۔۔ چول۔۔۔
زندگی، فکر سے نمو تب ہی پاتی ہے اگر اس کو پیہم عمل سے ثبات میسّر ہو۔
اللہ آپ کو سرفراز رکھے۔ جیتی رہئیے۔
یقیناً ۔۔۔
مقابل سے کی گئی معافی کی درخواست تو درحقیقت؛ اپنے حق میں، اپنی ہی عدالت میں پیش کرنے کو مانگی گئی سَنَدِ رعایتِ انسانی کا نام ہے۔
سوال تو وجۂ وجودِ حکم کا ہے۔۔ وگرنہ تو ترکِ محبت ہو کہ اثباتِ محبت، ایک ہی سے ہیں۔
انسان و سماج، موضوعات کے ہاؤس آف سٹارکس ہیں تو سیاست موضوعات کی میلیساندرے ہے۔
سعیِ مسلسل کبھی یک جہتی ہو ہی نہیں سکتی۔ سعی، شعوری نمو بھی بخشتی ہے اور شعور، بتدریج سمت کی درستگی۔۔۔ اس تسلسل میں سمت کی مسلسل درستگی ہی توازن کو تشکیل دیتی ہے۔
‏توازن کی بےرنگی، انسان کی پسِ پردہ سعیِ مسلسل کی دین ہے جب کہ انتہاؤں کی کشش، درحقیقت بےکاوش و بےعمل نعرہ زنی کا رنگ ہے۔
راستے کا فسُوں محض انجان کی کشش ہی نہیں، راہی کے احساسِ کردگی سے بھی مستعار ہے۔
بھلے زمانوں کی بات ہے، جامعہ میں یہ جواب دینے پر ایک ہم جماعت (بےانتہا شریف النفس انسان) نے ایسا جواب دیا کہ بس۔۔۔
"دل میں تو آپ رہتے ہیں، کر دوں؟"
ایک ملاقات میں تو حسرتیں یاد ہی نہیں آیا کرتی۔
شطرنج بادشاہوں کا کھیل یوں بھی ہے کہ ہر درپیش چال کے دسیوں ممکنہ جوابات اور ہر ممکنہ جواب کے بیسیوں ممکنہ مضمرات۔ سیدھے سبھاؤ نتائج کی بنیاد پہ چال ہوتی تو یہ کھیل سیاست سے تمثیل نہ پاتا۔
ہم ایسے مینڈک ہو جائیے استادِ محترم! جس قدر کنویں کا قطر، اتنا ہی آسمان۔
وہاں، مکمل توجیہات سے احتراز بہت مناسب امر تھا۔