MK Mania Social News Tv
banner
mkmaniasntv.bsky.social
MK Mania Social News Tv
@mkmaniasntv.bsky.social
59 followers 3 following 380 posts
Social News TV Serve News And Featured Stories From Around Country And All Over The World.
Posts Media Videos Starter Packs
Pinned
#mkmania Social News TV Serve News And Featured Stories From Around Country And All Over The World🌍.
‏محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کا اہم اعلان
سندھ میں نیو فیچرڈ نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن آج 31 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی، تاہم محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو دو ماہ کی مزید مہلت دے دی گئی ہے۔
اب نئی جدید سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
‏حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ — نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 2 پیسے اضافہ — نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر۔
وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
‏سیف سٹی کیمروںکی تنصیب کے بعد اب کراچی میں کیمروں کی مدد سے ای چالان کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے شہریوں کے ذہن میں پائی جانے والی ایک سوال کی بے چینی کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ گاڑی جس شخص کے نام ہوگی چالان اُسی کے ایڈریس پر جائے گا۔
‏پاکستان کے دونوں بڑے شہر کراچی اور لاہور آج بھی فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں آلودہ زرات کی مقدار 279 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے۔ بھارتی دارلحکومت 270 انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کا تیسرا نمبر ہے .
کراچی میں جو تیز رفتار مٹی والی ہوائیں چل رہی ہے ان گرد آلود ہواؤں میں مزید اضافہ ہوگا
*Take Care of Yourself and do Wear a Mask*😷
‏کراچی: شہر میں آج سے ای چالان ( فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم) اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری بھرکم جرمانوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ملنے والے نئے جرمانے ماضی کی نسبت 10 سے 20 گنا زیادہ ہوں گے، جو 5 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک ہوسکتے ہیں
‏کراچی : بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر موبائل اور ڈیجیٹل اکائونٹس بلاک ہونگے۔ اسٹیٹ بینک کے نئے ضوابط نافذ، لاکھوں صارفین کے اکاونٹس بند ہونے کا خدشہ، لین دین پر پابندی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے بائیومیٹرک تصدیقی ضوابط نافذ العمل ہو گئے ہیں،
‏محکمہ موسمیات نے سال 2026 کے چاند کی رویت کا پیشگی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق شعبان کا چاند 21 جنوری، رمضان کا چاند 18 فروری، شوال کا چاند 19 مارچ اور ذی القعد کا چاند 18 اپریل 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ڈپریشن موجود ہے، ڈپریشن نے 24 گھنٹوں میں شمال مشرق میں حرکت کی ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1340 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 کا ہوگیا، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگیا۔
‏وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر سے متعلق بائیو میٹرک کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے، یکم نومبر 2025ء سے گاڑیوں کے بائیومیٹرک ٹرانسفر کے لیے خریدار و فروخت کنندہ مشروط ہوں گے، بائیومیٹرک نہ ہونے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
‏محکمہ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کردیے۔ نئے پاسپورٹس میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، ویزا پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو پرنٹ کیا جائے گا۔
‏کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈنے جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چئیرمین بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق سائنس گروپ میں 1,75,511 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 1,37,350 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔
‏سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان، 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذالعمل رہے گا۔
نئی کم شدہ قیمتیں:
آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ:Rs 600
ڈینگی این ایس1 (ICT/ELISA):Rs 1100
ڈینگی IgM/Combo ٹیسٹ:Rs 1500
سی بی سی ود اسمئیر:Rs 500
‏کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ
شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 450 سے 550 روپے کلو میں ٹماٹرفروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔
آپ کے علاقے میں ٹماٹر کی کس قیمت پر فروخت ہورہی ہے؟
‏پاکستان میں صرف ان افغان باشندوں کو قیام کی اجازت ہوگی جن کے پاس ویزے ہوں گے۔ غیر قانونی افغان باشندوں کو پناہ دینا اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی اجازت دینا قانوناً جرم قرار دیا گیا | وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ

‎#AfghanRefugees ‎#Pakistan ‎#KP ‎#Islamabad
‏کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

‎#Karachi ‎#WaterSupply ‎#KWSB ‎#NorthEastPumpingStation ‎#BreakingNews
‏کراچی: نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر 48انچ قطر کی پانی کی مین پائپ لائن میں پانی کے رساؤ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔جس کا مرمتی کام24گھنٹے کی شفٹوں میں جاری رہے گا، پائپ کی مرمت کے دوران کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کی مین لائنوں کے ساتھ متعلقہ وال بھی تبدیل کیا جائے گا۔
‏بریکنگ: وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
‎#PetrolPrice ‎#DieselPrice ‎#Pakistan ‎#Karachi
پی ٹی سی ایل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل صبح 11 بجے سے اگلے 18 گھنٹوں کیلئے صارفین کو انٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ہماری ایک سب میرین (زیرِ سمندر) کیبل پر خراب ریپیٹر کی مرمت کے لیے مینٹیننس کے کام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
‏کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت ایک ماہ کے لیے صوبےمیں جلسے جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی, 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پرپابندی ہوگی۔
‏جامعہ کراچی میں افسوسناک حادثہ، بس کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ جامعہ کراچی کی بس سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔
پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
‎#Karachi ‎#UniversityOfKarachi ‎#KU