مصر نے امریکہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے آنے والے پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر راضی نہیں ہے۔م اس سے پہلے جو بائیڈن نے مصر کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ رفح سرحد عبور کرنے والے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دے تو امریکی قرضے معاف کر دئے جائیں گے جسے مصر نے مسترد کر دیا تھا
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے سر کی بہت زیادہ قیمت مقرر کرنے کا اعلان کر سکتا ہے، ہم سن رہے ہیں کہ طالبان نے پہلے سے کہیں زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
يروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ کاٹز نے نئے امریکی وزیر دفاع کے نام اپنے مبارکبادی خط میں آنے والے مہینوں میں ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد اپنے پہلے صدارتی خطاب میں یوکرائن، روس، ایران، فلسطین اور اسرائیل کا تذکرہ بالکل نہیں کیا۔ جبکہ چین کا ذکر بھی صرف پانامہ کے تناظر میں کیا۔
برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہماری ایک طویل مشترکہ سرحد ہے اور اس سرحد پر سیکیورٹی کے گھمبیر مسائل ہیں دونوں ممالک سرحد کو دوستی اور وسیع اقتصادی تعلقات کی سرحد میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس سفر کا ایک اہم ترین موضوع سرحد اور آس پاس کے سرحدی علاقوں کے مسائل ہیں
آگ مینلو پارک، کیلیفورنیا میں واقع ہمارے ہیڈ آفس تک پہنچ گئی ہے اس کمپنی سے تعلق رکھنے والی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور تمام ایپلی کیشنز شاید بند کر دی جائیں۔ تمام ملازمین کو علاقہ چھوڑ دینا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق شامی وزیر خارجہ الشیبانی کا عنقریب دورہ بغداد متوقع
عراقی وزیر اعظم نے دورہ تہران کے موقعے پر ایرانی اعلی حکام سے یہ خواہش کی کہ الشیبانی کے دورہ کے موقع پر عراقچی بھی بغداد آئیں تاکہ تعلقات کا ایک نیا باب کھل سکے۔۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کی ایک ویڈیو کے ری ٹویٹ کے جواب میں جس میں کہا کہ "نیتن یاہو ایک کمینہ ہے جو امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔" کہا کہ وہ ٹرمپ کی افتتاحی صدارتی تقریب میں نہیں جائیں گے ٹرمپ کو اسرائیل کے عوام اور مجھ سے معافی مانگنی چاہیے۔